محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ آج اور کل جامشورو اور کراچی کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آج مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔