عالمی برادری فلسطینی اور کشمیری خواتین پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے، راجہ پرویز اشرف

434
under the deal

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ اور ہر شعبہ میں برابری کے مواقع فراہم کیے بغیر مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل نہیں دیا جاسکتا، عالمی برادری فلسطینی اور کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا نوٹس لے۔

اسپیکر قومی اسمبلی   نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں خواتین اپنے گھروں، دفتروں، رسمی اور غیر رسمی اجتماعات اور خاص طور پر جنگوں اور تنازعات کے دوران غیر محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین دنیا کی آبادی کا نصف حصہ ہیں جو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، پاکستان کی پارلیمان نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد قانون سازی کی ہیں۔