بیجنگ : چین کے شمالی علاقوں میں کورونا کے بعد اب نمونیا کی پراسرار قسم کی بیماری پھیلنے لگی۔ بیجنگ کے اسکولز میں نمونیا کے کیسز سامنے آنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال موسم سرما میں نمونیا کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس پراسرار سانس کی بیماری کے پھیلائو کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 نومبر کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بیماری کے پھیلائو کی اطلاع دی تھی۔