راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم مینر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل حافظ عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے امام کعبہ کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان حرمین شریفین اور ان کے کسٹوڈینس کے ساتھ خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔
امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے، اسلام کی غلط تشریح کی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔دوران ملاقات غزہ میں کشیدگی اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی جبکہ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔