اسموگ،لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ کا تخمینہ، چینی ماہرین جلد آئیں گے

338
environmental

لاہور:پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش پر غور کیا جارہا ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگران وزیر اعلی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

 نگران وزیر اطلاعات پنجاب  عامر میر نے کہا ہے کہ کلاڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے  تیز ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔