اسلام آباد: 5 کروڑ سے زائد مالیت کے  اسمگل شدہ فون برآمد

342

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک بڑی کارروائی میں 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے انسداد  اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران تقریباً ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد کیے، جن کی مالیت کم و بیش 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔

حکام کے مطابق خفیہ کارروائی گولڑہ موڑ پر ناکا بندی کے ذریعے کی گئی، جس میں اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے۔ کارروائی میں 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج نے کے بعد اسپیشل جج سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے اسمگلنگ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔