مخالفین کے عمران خان کو مائنس کرنے کے عزائم پورے نہیں ہونگے، ترجمان

484
criminals

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے  الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلہ کو  متعصبانہ رویہ قراردے دیا۔

ترجمان کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بالخصوص پارٹی چئیرمین عمران خان کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوئی ہے ،فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اس کے خلاف بھرپور چارہ جوئی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بارہا درخواستوں کے باوجود انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کو ایک مخصوص مقصد کے تحت بلاجواز التوا کا شکار کیے رکھا، چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی دو ملاقاتوں میں پارٹی کو آئینی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی مگر فیصلہ اس کے برعکس ثابت ہوا۔

 ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں “بلا” تحریک انصاف کا انتخابی نشان تھا، ہے اور “بلے” کا نشان بیلٹ پیپر پر آئندہ بھی رہے گا، بلے” کا نشان واپس لینے کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن فیصلے کو مناسب فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔