تھر کول کے حوالے سے نواز شریف غلط بیانی کر رہے ہیں، رہنما پی پی

328

اسلام آباد:رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا تھر کول کے حوالے سے  دعوی سن کر تعجب ہوا،تعجب اس بات پر ہے کہ نواز شریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

تاج حیدر نے کہا کہ تھر کول منصوبے کی پہلی سمری پر میرے دستخط ہیں ، تھر کول کا سنگ بنیاد بینظیر بھٹو نے رکھا تھا،  نواز شریف تھر کول منصوبے کو نہ روکتا تو 20 سال پہلے منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا، تھر کول سے بجلی کی پیداوار بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔

انہوں نے کہاکہ سابق  وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت صوبے کو تھر کول منصوبے پر کام کرنے کا اختیار دیا، نواز شریف تھر پہنچ کر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے پوچھتے رہے کوئلا کہاں ہے؟ قائم علی شاہ نے جواب دیا 120 فوٹ نیچے ہے یہ  جواب سن کرنواز شریف نے تھر کول منصوبے کو سرد خانے میں پھنک دیا تھا۔