بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسلام اور مسلمانوں سے متعلق انتہائی متعصب اور نفرت پھیلانے والا سیاستدان ملعون گیرٹ ولڈرز عام انتخابات میں کامیاب ہوگیا۔
ملعون گیرٹ ولڈرز کی فریڈم پارٹی نے ہالینڈ کے عام انتخابات میں 150 میں سے 37 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ اس کے حریف بائیں بازو کے اتحاد لیبر پارٹی اور گرین لیفٹ کے مشترکہ ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 25 امیدوار کامیاب ہوئے۔
ہالینڈ کے سبکدوش وزیراعظم مارک روتاہ کی پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کو انتخابی نتائج کے مطابق 24 نشستیں ملی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فریڈم پارٹی کی اس طرح کامیابی سے پورے ہورپ کو شدید جھٹکا لگے گا۔ گزشتہ الیکشن میں اس پارٹی نے صرف 17 سیٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ انتہائی متعصب ڈچ سیاست دان ملعون گیرٹ ولڈرز نے 2019ء میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کا اعلان کیا تھا جو بعد میں شدید عالمی دباؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔