ہمیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کا کہا گیا تھا، زرداری کا انکشاف

429
آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کا کہا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی  آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیں وزارتوں کی بھی پیش کش کی تھی۔ یہ ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتے تھے۔ ہمیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کا کہا گیا تھا، میں نے جواب انکار کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزارتیں کیوں لوں؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہوگیا۔ پی ٹی آئی دور حکومت نے ملکی معیشت خراب کی۔

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اسی لیے پیپلز پارٹی سیاسی طور پر سرگرم ہے۔