سپریم کورٹ: ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں درخواست دائر کردی

421

اسلام آباد: معروف کاروباری شخصیت اور نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک ملک ریاض نے سپریم کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کے سلسلے میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک ریاض نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نیب پہلے ہی 190 ملین پاونڈز معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، ایسے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس یا آبزرویشنز سے قومی احتساب بیورو کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے۔

ملک ریاض نے درخواست میں کہا کہ نیب سپریم کورٹ کی آبزرویشنز کا تحقیقات میں اثر لے سکتا ہے۔ سپریم کورٹ درخواست کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کرے۔