طورخم : پاک افغان طور خم بارڈر کو کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔
طور خم بارڈر ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، طورخم بارڈر گیٹ ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لئے بند کیا گیا تھا، بارڈر کھولنے سے ایکسپورٹ اور امپورٹ مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ طور خم بارڈر بند ہونے سے ہر قسم کی امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی جس کے باعث بارڈر پر گاڑیوں کی لمبیں قطاریں لگی رہیں۔