اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی، 300 فلسطینیوں کی رہائی کا امکان

596

تل ابیب: اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے قطر میں حماس اور اسرائیل کے وزرا موجود ہیں،  غزہ میں 50 اسرائیلی یرغمالیوں  کے بدلے اسرائیلی   قید میں 300 فلسطینیوں کی رہائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے قیدیوں کے معاہدے کے حتمی مسودے کا جواب دینے کے لیے ڈیڈ لائن کی درخواست کی ہے کیونکہ قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے باقی ماندہ نکات اس وقت حل کیے جا رہے ہیں جن میں قیدیوں کی رہائی اورانکی حوالگی کا طریقہ کار شامل ہے۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی اسی صورت ہوگی جب اسرائیل اپنی جیلوں سے فلسطینی شہریوں کو رہا کرے گا، جنگ بندی کے دوران غزہ میں داخل ہونے کے لیے تمام امدادی گاڑیوں کو بحفاظت راستہ فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم اسرئیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچنے والے ہیں، جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں فضائی اور زمینی سیز فائر شامل ہے۔