میچ آسٹریلیا نے نہیں فلسطین کی شرٹ پہننے والے نوجوان نے جیتا، سراج الحق

529

 لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی شہر میں کل میچ آسٹریلیا نے نہیں فلسطین کی شرٹ پہننے والے نوجوان نے جیتا ہے، آسٹریلیا کا فلسطینیوں کے ساتھ دینی یا مذہبی تعلق بھی نہیں، لیکن انسانیت کے ناطے آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کو پیغام پہنچایا۔

سراج الحق نے کہاکہ  لاہور والوں نے ثابت کردیا کہ ان کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرتے رہنا ہے، 30نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  عالمی دنیا میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس ہے، سعودی عرب جہاد کا اعلان کرےتو ہم صف اول میں شامل ہونگے، اسرائیل اپنی فرعونیت پر غزہ کے نہتے مسلمانوں کو شہید کررہاہے۔