ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا

589

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا ۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے سفیر رضا امیری مغدام سے ملاقات کی جس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بات چیت کی گئی ۔

مقبول باقر نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی بازار کھل گیا ہے۔ سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ سرحد کے ساتھ دو اور مارکیٹیں بھی جلد کھل جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور ایران کے سفیر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ دو طرفہ تجارت 2.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

سفیر رضا امیری مغل نے کہا کہ اسلام آباد سے ایران تک سڑک اور ریل کا منصوبہ زیر غور ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے امید ظاہر کی کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔