فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ،شہریوں اوردہشتگردوں میں فرق کرنے کی ضرورت پر زور

342

پیرس: غزہ کی بدتر ہوتی صورتحال کے معاملے پر فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں عام شہریوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے ، عام شہریوں اور دہشتگردوں میں فرق کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی رابطہ کیا اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی۔

صدر محمود عباس نے فرانسیسی صدر کا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پیرس میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔