غزہ میں انسانی تباہی دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی، چین

543

بیجنگ:چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای  نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی چین مشرقِ وسطی میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کے دورہ چین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین مشرقِ وسطی میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، غزہ کی صورتِ حال کو جلد سے جلد ٹھنڈا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا  تھا کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی، بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔

اس حوالے سے سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو ذمے داری کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔