لاہور:قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کھیلنے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں پرنس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 18رکنی اسکواڈ آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے جائے گا، جن میں کپتان شان مسعود ،امر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف،امام الحق، حسن علی، خرم شہزاد، میر حمزہ، رضوان، وسیم جونیئر،نعمان علی، صائم ایوب، سلمان آغا ، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
🚨 SQUAD ANNOUNCED 🚨
Our 18-member squad for the three-match Test series against Australia 🇵🇰
Read more ➡️ https://t.co/eHP9NXPkOu#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ioKnv0cBxJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولرحارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ اگلے 3ہفتے میں فٹ ہوجائیں گے اور محمد حسنین کو ایک سے 2ہفتے مزید وقت لگے گا۔
ان کا کہناتھا کہ شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر، شاہنواز دہانی ٹیسٹ کیمپ کو جوائن کریں گے ، ارشد اقبال اور کاشف علی اضافی فاسٹ بولرز کے طور پر کیمپ میں شامل ہوں گے۔