بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

602

احمد آباد:آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023   کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ  عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، گھرمیں دھاڑنے والے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے، آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023  ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست بھارتی ٹیم کو فائنل میں بے بس کر دیا، ورلڈ کپ ہارنے کے بعد بھارتی کھلاڑی رونے لگے۔

بھارتی ٹیم کے  241 رنز کے جواب میں 4  وکٹوں کے نقصان پرآسٹریلیا نے 43 ویں اوور میں اسکور پورا کر لیا،   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے احمد آباد میں کھیلے جانے والے فائنل میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف دیا  تھا۔

احمد آباد میں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ  کو دیکھنے  ایک لاکھ  سے زائد تماشائی آئے تھے۔آسٹریلیا   کے  اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل تھے جبکہ بھارت کا اسکواڈ میںکپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل تھے۔

آسٹریلوی بولرز کی عمدہ بولنگ کے بدولت انڈیا کی ٹیم نے آخری گیند تک کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔انڈین ٹیم نے فائنل کا آغاز اس انداز میں نہیں کیا جس کی شائقین ان سے امید کر رہے تھے اس کے برعکس آسٹریلین ٹیم ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم کے خلاف بھرپور ہوم ورک کے ساتھ میدان میں اتری۔

انڈیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز روہت شرما 47 اور ویراٹ کوہلی نصف سینچری سکور کرنے کے بعد آٹ ہوئے۔تاہم انڈین بلے باز شھبمن گل اور شریس ایئر قابل ذکر رنز نہ بنا سکے۔وراٹ کوہلی کے آٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل نے رویندرا جدیجہ کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی۔

تاہم جدیجہ کے آٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یوں انڈین ٹیم وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں کے باعث 240 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کے بولرز میں میچل سٹارک کامیاب ترین بولر رہے۔ انہوں نے 10 اوورز میں 55 رنز کے عوض تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔

جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ گلین میکسویل نے انڈین کپتان روہت شرما کی اہم وکٹ حاصل کی۔سٹیڈیم میں انڈین مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ورلڈ کپ 2023 کے اس فائنل میچ میں پہنچنے والی انڈین ٹیم اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔

انڈین ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام نو ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے ہیں۔موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔