اوسلو: ناروے کی پارلیمان نے آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی ملک ناروے کی پارلیمان میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
یورپی یونین کے رکن ملک کی پارلیمان میں پیش کی گئی قرارداد کو 10 میں سے 8 پارٹیوں کی جانب سے حمایت میں ووٹ ملا۔
کثرت رائے سے منظور کی گئی قرار داد میں ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔دیگر یورپی ممالک جن میں آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا شامل ہیں، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جب کہ اسپین اور بلجیم میں بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور جاری ہے۔