لاہور: سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد یوسف کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد ان کا پہلا اسائنمنٹ 8 تا 17 دسمبر امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ اور 13 جنوری تا 4 فروری سری لنکا میں انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا۔
دریں اثنا محمد یوسف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ نئی ملنے والی ذمے داریاں بخوبی نبھانے کے منتظر اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے اور ان کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔
واضح رہے کہ محمد یوسف اس سے پہلے قومی ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داری بھی نبھا چکے ہیں۔