چین: دوا سازی کے صنعتی اداروں کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

486

بیجنگ: دوا سازی کے چینی صنعتی اداروں کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چینی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی طبی سازو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بڑی دوا ساز کمپنیوں کی صنعتی پیداوار اس وقت ملک کی کل صنعتی پیداوار کا تقریباً4 فیصد ہے۔تحقیق و ترقی میں صنعت کی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ  3 برس میں سالانہ اوسط آراینڈ ڈی  اخراجات 20 فیصد سے زیادہ رہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس وجہ سے صنعت نے جدید ادویات اور اعلیٰ درجے کے آلات تیار کرنے میں پیش رفت حاصل کی ہے، تحقیق کے تحت نئی ادویات کی تعداد کے لحاظ سے چین اب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن ژوانگ لونگ نے کہا کہ چین دواسازی کی صنعت کے جدید نظام کی تعمیر کو تیز اورموثر ترسیل کو بہتر بنائے گا۔