چین: گھروں میں نصب سولر سسٹم سے 10 کروڑ کلو واٹ سے زیادہ بجلی پیدا

571

بیجنگ:چین میں گھروں میں نصب کیے گئے سولر سسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی کی صلاحیت 10 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق چین میں ستمبر تک گھروں میں نصب سولر سسٹم سے بجلی بنانے کی صلاحیت 10 کروڑ 50 لاکھ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے ذریعے چین کے دیہی علاقوں میں تقریباً 50 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

چینی حکام کے مطابق چند برس سے چین میں سپلائی کی جانے والی بجلی (شمسی توانائی) گھرو ں میں نصب سولر سسٹم سے پیدا کی جا رہی ہے۔ اس نظام کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل محفوظ اور قابل اعتماد ہونے کے ساتھ ماحول دوست اور کسانوں کو سستی ملنے کی وجہ سے ان کی خوشحالی و ترقی کا سبب بن رہی ہے۔