بلاول بھٹو نے نواز شریف کو پنجاب پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا

476
level playing field

مٹھی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لاہور میں مسائل کو  حل کرنے  پر توجہ دیں۔

پی پی پی چیئرمین نے مٹھی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں تجویز کروں گا کہ نواز شریف  لاہور میں رہیں اور اس کے مسائل پر توجہ دیں۔

بلاول بھٹو کا ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے ساتھ انتخابات میں اتحاد کا اعلان کیا ہے اور نواز شریف کے حالیہ دورہ کوئٹہ میں جہاں بی اے پی کے متعدد سیاستدانوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : https://www.jasarat.com/2023/11/14/bilawal-30/

پی پی پی کے سربراہ نے مسلم لیگ (ن) پر زور دیا کہ وہ اتحاد پر انحصار کرنے کے بجائے آزادانہ سیاست کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی ترجیح دینی چاہیے تھی ،مسلم لیگ ن کو دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے خود سیاست کرنی چاہیے۔ بلدیاتی الیکشن سے بھاگ گئے۔ مجھے نہیں معلوم کہ خوف کیا تھا ۔

بلاول نے ماضی کے تنازعات کے باوجود بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ساتھ اتحاد کرنے پر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اگر بی اے پی کل برا تھا تو آج بھی برا ہو گا۔ میاں صاحب کے دورے میں بھی یہی نتیجہ نکلے گا۔

سابق وزیر نے تعمیری سیاست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیبت، الزامات اور انتقام کی سیاست میں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام آباد میں بیٹھنے والے زمینی حقائق کے بارے میں کم جانتے ہیں۔ ہم دائیں بائیں نہیں دیکھتے، ہم لوگوں کی طرف دیکھتے ہیں ۔