اسرائیل کا دوبارہ جبالبہ کیمپ اورالقدس اسپتال پر حملہ 19فلسطینی شہید، 7 زخمی

785

غزہ:اسرائیل  نے دوبارہ جبالبہ کیمپ اورالقدس اسپتال پر حملہ کردیا، القدس اسپتال پر حملے کے بعد ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کے تازہ حملے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے  ہیں، 7 فلسطینی زخمی ہیں، اسپتال پربمباری کے بعد اسپتال میں موجود تمام دوائیں تباہ ہوگئیں ہیں، جس کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم  نہیں کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ  7اکتوبر سے اب تک طبی عملے کے 277 افراد شہید ہوچکے ہیں، 47فلسطینی صحافی شہید ہوئے ہیں، عالمی ادارہ اقوام متحدہ کے بھی 37افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔