جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

480

کیپ ٹاون:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ  نیلی ڈی پینڈور نے غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری اور قتل عام پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

افریقہ کی وزیرخارجہ  نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا کہ  اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرے اور پراسیکیوٹر تحقیقات کی رفتار بڑھائے۔

یاد رہے  چند روز قبل  جنوبی افریقا نے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر  اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا تھا، جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا  تھاکہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔