کوئٹہ میں کانگو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ

666

کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ سامنے آگئے۔

کانگو کے دو نئے مریض جناح ٹائون اور کاسی روڈ سے رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں بخار، جسم میں درد، ناک سے خون آنے اور تیزی سے پلیٹلیٹس کم ہونے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔

جناح ٹائون کے رہائشی 30 سالہ جہانگیر اور کانسی روڈ کے رہائشی 27 سالہ شمائل کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کرادیا گیا۔

مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس میں کانگو کی تصدیق ہوگئی جن کا علاج جاری ہے، سول ہسپتا ل کانگو وائرس رپورٹ ہونے کے بعد   وارڈز میں حفاظثی اسپرے کیا گیا۔اس کے علاوہ عملے اور ہسپتا ل مین داخل ہونے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا۔