بڑی طاقتیں غزہ کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، مرکزی صدر سپلا

778

کراچی: سندھ پروفیسز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی ریاست کے غزہ کے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم پر پوری دنیا کے عام انسان سراپا احتجاج ہیں مگر بڑی طاقتیں اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سندھ پروفیسز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام غزہ کی تباہی کے حوالے سے انٹر کالجیٹ پوسٹر کامپی ٹیشن کا انعقاد رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہومکنامکس میں انعقاد ہوا، اس مقابلے میں کراچی بھر سے سو  سے زائد طلبہ نے تصویری پوسٹر پیش کیے۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر سلیمان سیال صاحب تھے جبکہ مختلف کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے طلبہ کے پوسٹر کو بہت سراہا کہ کس طرح طلبہ کو فلسطین میں عام شہریوں بالخصوص طلبہ کی شہادتوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی اپنے قلم سے احتجاج کیا ہے اور کراچی کے کالجز کے طلبہ نے ان کا درد محسوس کیا اور جس کا اظہار تصاویر میں کیا۔

مقابلے کے آخرمیں اول۔ دوم اور سوم پوزیشن حاصل  کرنے والے طلبہ اور ان کے علاوہ دو طلبہ کو خصوصی انعامی شیلڈ سے نوازا گیا اور کمپی ٹیشن میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔