کراچی میں بیک وقت 2 موسم رہنے کی پیش گوئی

839

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں فی الوقت 2 موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح اور رات میں خنکی جب کہ دن کے اوقات میں گرمی محسوس کی جائے گی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تین دن میں کراچی میں سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی بلکہ دوپہر میں شمال مشرق اور شام میں صرف مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کی ہواؤں کے شہر پر اثرات کی وجہ سے دن میں معمولی گرمی اور رات و صبح میں خنکی محسوس ہوگی۔

محمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 اور نمی کا تناسب 46 فیصد رہا۔ موسمی منتقلی کے سبب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معتدل ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پارہ مٹھی میں 34.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ شہر کے مضافات میں مضبوط تھنڈرسیل بنے اور ایم نائن موٹروے، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، گلشن معمار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اورگرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی موجود تھی، تاہم بارش نہیں ہوئی۔