قاہرہ: سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے
عرب میڈیا کے مطابق بظاہر برنز نے اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی ساحلی شعبے کے انتظام کے بارے میں ایک تجویز پیش کی تھی۔
اس کا انکشاف مصری حکام نے کیا ہے لیکن مصری حکام کے مطابق صدر السیسی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کا انتظام سنبھالنے تک شمالی افریقی ملک غزہ میں سکیورٹی کا انتظام سنبھالے،مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل نے برنز کے ساتھ اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مشرق وسطی کے ممالک کا دورہ شروع کیا ہے.
حکام نے کہا کہ السیسی نے زور دیا کہ ان کی حکومت حماس کے خلاف جنگ میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی،مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے دی گئی سی آئی اے کی تجویز کو مسترد کیے جانے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی ایک تجویز بھی سامنے آئی ہے،اس تجویز میں فلسطینی اتھارٹی نے واضح کیا ہے یہ وہ جنگ بندی سے قبل غزہ کے انتظامی امور کیحوالے سے کوئی بات نہیں کرے گی۔