بھارت میں مردہ لڑکی کو موٹرسائیکل پر اسپتال سے گھر لے جایا گیا

402

لکھنؤ: بھارت میں ایک مردہ لڑکی کو اسپتال سے موٹر سائیکل کے ذریعے گھر لے جانے  کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اسپتال کے 2 ڈاکٹرز کو معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ایک نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر اپنی مردہ بہن کو اسپتال سے ایمبولینس کے بجائے موٹر سائیکل پر گھر لے گیا، جس پر اسپتال کے دو ڈاکٹرز کو ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔

اترپردیش میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنی مردہ بہن کو دوپٹے کے ساتھ باندھ کر موٹر سائیکل پر گھر لے جا رہا ہے۔ جس پر صوبائی نے سخت ایکشن لیا اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 سالہ لڑکی کو کرنٹ لگنے کے بعد طبی مرکز لایا گیا تھا، جہاں پر موجود ڈاکٹرز نے اس کی کرنٹ لگنے کے باعث موت کی تصدیق کردی۔ جس پر لڑکی کے اہل خانہ اس کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی موٹر سائیکل پر گھر لے گئے۔

نوجوان نے اپنی مردہ بہن کو بائیک پر بٹھا کر دوپٹے سے باندھا اور پیچھے  ایک دوسری بہن سہارا دینے کے لیے بیٹھی۔معطل کیے گئے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے کا علم نہیں تھا، اگر مردہ لڑکی کے اہل خانہ ایمبولینس طلب کرتے تو انہیں فراہم کی جا سکتی تھی۔