چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے کئی انتظامی اختیارات رجسٹرار کو سونپ دیے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے متعلق معاملات کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اینڈ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے معاملات چلائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گے۔