راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی جانب سے چترال میں کیے گئے ایک آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چترال کےبارڈر ایریا میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فورسز نے چترال کے بارڈر ایریا ارسون میں کارروائی کی، جس میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے کو دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔