کراچی: شہری-پولیس رابطہ کمیٹی (CPLC) نے کراچی میں اکتوبر 2023 میں ہونے والے اسٹریٹ کرائمز کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کر دی جس میں شہر بھر میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم بارے میں تفصیلات درج ہیں ۔
شہری -پولیس رابطہ کمیٹی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں 4,396 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں جبکہ 817 دو پہیہ گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران 182 گاڑیاں بھی چھینی گئیں جب کہ 25 گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔
سی پی ایل سی نے کہا کہ 54 چھینی یا چوری کی گئی گاڑیاں اور 265 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ اکتوبر میں کراچی میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ اس ماہ کے دوران 13 واقعات رپورٹ ہوئے۔
2023 کے پہلے چار مہینوں کے دوران 9,464 شہری اپنے موبائل فون سے محروم ہوئے جن میں سے صرف 161 کو بازیاب کیا گیا۔ اکتوبر 2023 میں ایک ہی بینک ڈکیتی کی اطلاع ملی ہے ۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک بینک کی برانچ میں تعینات پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رات گئے بینک کی کیش والٹ سے پچاس لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔
پولیس کے مطابق، کم از کم دو سیکیورٹی گارڈ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ رات گئے بینک میں گھس آئے اور اس کی کیش والٹ سے کم از کم 5.1 ملین روپے چوری کر لیے گئے۔