گھوٹکی: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی) کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین آئیں اور الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں حکومت یا ہمیں اختیارات کی ضرورت تھی۔
آصف زرداری نے کہا کہ میں 8 سال سے دیکھ رہا تھا کہ ان سے کچھ نہیں ہو رہا تھا، انہیں کام کرنا آتا ہے، نہ کروانا آتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ہمارے پاس کچھ گنجائش ہے جس کے تحت حاصل اختیارات و سائل کو استعمال کرتے ہوئے ہم نے ترقیاتی کام کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بہت سے مسائل چل رہے ہیں، فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، افسوس کہ ہم کچھ نہیں کر رہے، پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، ہم نے جب بھی بات کی ملک کی بات کی، ہماری اس دھرتی سے یاری ہے اور کسی سے نہیں۔