پنجاب: اسموگ کے باعث لاہور سمیت 4 اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی، چھٹی کا اعلان

1048

لاہور: پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت سمیت 4 اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان  کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگراں صوبائی حکومت نے اسموگ کی مسلسل خراب ہوتی صورت حال کی وجہ سے جمعہ کے روز لاہور سمیت 4 اضلاع میں چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی کا بھی نفاذ کردیا۔

نگراں وزیر اعلی کی زیر صدارت اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا لاہور میں آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث زیادہ اثرات آلودگی کے لاہور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی ہے اور 10 کو پنجاب کے زیادہ اسموگ والے اضلاع چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ متاثرہ اضلاع میں ٹریفک کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کریں گے جب کہ ہوٹل، پارک اور سینما گھر بھی بند ہوں گے۔