اڈیالہ جیل کے قریب بم برآمد، ناکارہ  بنادیا گیا

1858

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سے بم برآمد ہونے کے بعد ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب سے ملنے والی مشکوک ڈیوائس کی پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی، جس کے بعد اسے قریبی کھلے مقام پر لے جایا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

بارود بچاؤ حفاظتی کٹ میں ملبوس سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل عملے نے بم کو ناکارہ بنایا۔کمانڈر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنایا گیا۔

بم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر دور فاصلے پر رکھا گیا تھا۔