تہران: ایران کی جانب سے اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانے اور 3 جاسوسوں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اپنی سرحد کے قریبی علاقے سے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے، جن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاریاں کررہے تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی جاسوسوں کو افغان حکومت کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے، جو صہیونی ریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ ہیں اور ان کے پاس ایران کی شہریت بھی تھی۔ تینوں کو ایران اور افغانستان کے درمیانی پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوسوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔