عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف 3 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

254

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف 3 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف، سردار مصروف، مرزا عاصم بیگ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم  پیشی کی وجہ سے کیس کی آئندہ سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔