غزہ:حماس کے رہنما القسام برگیڈ نے کہا ہے کہ راکٹ لانچرز کے ذریعے ہم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 70کے قریب ٹینک تباہ کردیے ہیں، صہیونی فوجیوں کے زیر استعمال ایک عمارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما القسام برگیڈ نے کہا کہ صہیونی فوجیوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہم نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچایا ہے، اسرائیلیوں نے مسجد اقصی کو شہید کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہم نے ناکام بنادیا، اسرائیل مسجد اقصی کو شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کرنا چاہتاہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے صہیونی فوجیوں کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری جاری ہے، اسرائیل نے غزہ کی ناکا بندی کرے پانی اور غذا بند کردی ہے، ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال میں موجود مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔