تہران: ایران نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں امریکا کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
اسرائیلی وزیر کے غزہ پر نیوکلئیر بم گرانے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد نہ کیا تو امریکا کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا کو تنازع میں عسکری طور پر ملوث سمجھتا ہے، اگر امریکا نے اسرائیل کی مزید مدد کی تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، غزہ کی جنگ میں امریکا نے اول روز سے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، مزید برداشت نہیں کرینگے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے یروشلم امور اور ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی الیاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر نیوکلئیر بم گرانا ایک آپشن ہے ۔