بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پردہشتگردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

481
Actions of security forces in Khyber Pakhtunkhwa

پسنی/اورماڑہ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی اوراورماڑہ میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پسنی اور اورماڑہ جانے والی سیکورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں کو گھات لگائے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ حملے میں 14 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھناوٴنے فعل کے مرتکب افراد کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے،  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔