اسلام آباد : جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا ۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے۔جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔