اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیاہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق سابق اسپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ رہائشگاہ سے گرفتار کیا، گرفتاری کے فوراً بعد اسد قیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو گجو خان میڈیکل کالج صوابی کرپشن سکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا، سابق سپیکر پر میڈیکل کالج کے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔
دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسد قیصر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو مبینہ کرپشن کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔