لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کا مقصد ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے، آج سے ہم انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، معیشت کو بھی بحال کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بیرون ملک میں بسنے والے وطن عزیز کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، اوورسیز پاکستانی پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اپناکردار ادا کررہے ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کرنے کے لیے عوام کے مسائل حل کریں گے۔