سیکورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

326
terrorists

راولپنڈی:  سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی جس میں 6 دہشت گردوں ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی ار کے مطابق 31 اکتوبر اوریکم نومبر کی رات ضلع ژوب کے علاقے سمبارہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔