اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو طلب کرلیا ہے۔
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، جس میں عدالت نے حک دیا کہ آصف زرداری سمیت تمام 15 ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔ دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو شامل ہیں۔
عدالت نے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ ملزمان کو 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔