چین کی 40 ویں انٹارکٹک سائنسی مہم کا آغاز

554

شنگھائی:چین کی 40 ویں انٹارکٹک سائنسی مہم شروع ہوگئی ہے جو 5 ماہ جاری رہے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ چین کا پہلا انٹارکٹک سائنسی تحقیقی مشن ہے جس میں 3 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

تحقیقی بحری جہاز آئس بریکر شوئے لونگ اور شوئے لونگ 2 یا سنوڈریگن اورسنو ڈریگن 2 شنگھائی سے روانہ ہوئے جبکہ مال بردار جہاز تیان ہوئی چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ژانگ جیاگانگ سے روانہ ہوا۔