پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں: پرویز الٰہی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

295

لاہور: ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت نے پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اینٹی کرپشن نے مقامی عدالت میں ڈیوٹی مجسٹڑیٹ عامر رضا کے روبرو پیش کیا اور ان کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا موبائل فون تاحال نہیں مل سکا، فون ری کور کروانا اور اس کا فرانزک کروانا ہے، جس کے لیے مزید 10 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔