چینی کمپنیوں  نے ڈیجیٹل نقشے سے اسرائیل کو مٹا دیا

706

بیجنگ ، واشنگٹن: چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن نقشوں سے اسرائیل کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں مختلف انداز سے احتجاج کیا جا رہا ہے، جس میں لوگ فلسطینی علاقوں پر قابض صہیونی فوج کی بم باری میں ہونے والی شہادتوں کی مذمت کرنے کے ساتھ اسرائیل اور اس کی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

حال ہی میں چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن نقشوں سے اسرائیل کا نام حذف کرنا شروع کردیا ہے۔ اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے  چین کی معروف ترین کمپنیوں بیدو اور علی بابا نے اپنے ڈیجیٹل نقشوں سے صہیونی ریاست کا نام ہٹا دیا، جس کے بعد نقشے پر ریاستی شناخت کے طور پر اب اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اشیا کو ریٹیل کے طور پر آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی علی بابا اور ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی بیدو نے اپنے آن لائن نقشوں پر سے اسرائیل کو ہٹا دیا ہے جب کہ لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام بھی کمپنی کے آن لائن نقشے پر ظاہر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے اسرائیل کا نام ہٹانے سے متعلق کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔